تازہ ترینتحریکخبریںپاکستان

میں خبردار کرتا رہا کہ ملک کو اس طرف نہ لے کر جاؤ، عمران خان

تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میں خبردار کرتا رہا کہ ملک کو اس طرف نہ لے کر جاؤ ورنہ معاملہ ہاتھ سے نکل جائے گا۔

یہ بات انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے کمرہ عدالت میں صحافیوں نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ میں عدلیہ کا جتنا شکریہ ادا کروں کم ہے لیکن باہر جنگل کاقانون ہے۔

عمران خان نے کہا کہ جب لیڈر کے بغیر ہجوم نکلتا ہے تو وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتا، میں پہلے بھی خبردار کرتا رہا کہ ملک کو اس طرف نہ لے کر جاؤ کہ یہ سری لنکا بن جائے۔ کئی بار کہا کہ اگر خدانخواستہ پاکستان سری لنکا بنا تو پھر معاملہ سب کے ہاتھ سے نکل جائے گا۔

چئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ میری حقیقی آزادی کیلئے جنگ جاری رہے گی، کیا میں حقیقی آزادی کے نعرے سے پیچھے ہٹ جاؤں؟

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی کسی کا پیغام لے کر نہیں آئے تھے اور نہ ہی کوئی ڈیل ہوئی ہے،عارف علوی صدر مملکت، میرے دوست اور پارٹی رکن بھی ہیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے لاہور آنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان اسلام آباد میں قیام کی بجائے زمان پارک لاہور میں قیام کریں گے۔ وہ کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد سے لاہور پہنچیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button