تازہ ترینخبریںپاکستان

’چیئرمین پی ٹی آئی کے فوجی افسران پر الزامات من گھڑت اور قابلِ مذمت ہیں‘

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے حاضر سروس افسران پر الزامات کو بےبنیاد اور جھوٹ قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب جاری بیان کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بغیر ثبوت حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر الزام لگا رہے ہیں، الزام من گھڑت، بدنیتی پر مبنی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ایک سال سے فوجی اہلکاروں پر سیاسی مقاصد کیلئے الزامات لگائےجا رہے ہیں، فوجی، انٹیلی جنس اہلکاروں کو اشتعال انگیزی اور پروپیگنڈےکے ذریعے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ سیاسی رہنما قانونی راستہ اپنائیں جھوٹے الزامات لگانا بند کریں، ادارہ ، جھوٹے، بدنیتی پر مبنی بیانات اور پروپیگنڈے کیخلاف قانونی کارروائی کاحق رکھتاہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ردعمل میں کہا تھا کہ عمران نیازی کے فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے خلاف مہم و دھمکیوں کی مذمت کرتے ہیں، وہ سیاسی فائدے کیلیے پاکستان آرمی اور ایجنسی کے خلاف مہم میں مصروف ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران نیازی جنرل فیصل نصیر اور ایجنسی افسران پر بغیر ثبوت الزام لگا رہے ہیں، ان کو بغیر ثبوت الزامات کی اجازت نہیں دی جائے گی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button