تازہ ترینخبریںپاکستان

کچہ آپریشن: سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی

کچے میں روپوش بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے خلاف سی ٹی ڈی کو بڑی کامیابی مل گئی۔

محکمہ انسداد دہشتگردی ( سی ٹی ڈی) کے مطابق کچے میں آپریشن کرنے والی پولیس پارٹی پر فائرنگ کے لئے اسلحہ وگولہ بارود فراہم کرنے والا نیٹ ورک توڑدیا گیا ہے اور دو بڑے متحرک کینگز کو اسلحہ سپلائی کرنے والے ملزم عبدالخالق کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

حکام سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کے دوران دو راکٹ لانچر بھی برآمد ہوئے ہیں۔

گرفتار ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ جدید اسلحہ اوربارود کی فراہمی بلوچستان کے علاقے رکنی سے جارہی ہے، اسلحہ وبارود لینےکیلئےدونوں گینگز نے شرپسند رمضان بگٹی اور ستارپتافی کو بھرتی کیا، ستارپتافی کےبھائی جاوید پتافی نے بلوچستان کے اسمگلرخان مسوری سے ڈیل کرائی۔

سی ٹی ڈی حکام نے انکشاف کیا کہ خان مسوری بگٹی سے راکٹ لانچرزاورپروپیلرزخریدےگئے،اسلحہ وبارود کی رقم ایزی پیسہ اکاؤنٹس سےمنتقل ہوئی، رقم وصولی کے بعد راکٹ لانچرزاور پروپیلرز رکنی سے حاجی پوراورراجن پورتک لائےگئے بعد ازاں انہیں موٹرسائیکل کےذریعےملزمان تک منتقل کیاگیا۔

سی ٹی ڈی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ کچے میں آپریشن سے متعلق حالیہ گرفتاری نہایت اہم ہے، اس کی مدد سے اسلحہ وبارود کی سپلائی چین کےدیگرکردارجلد گرفتارکرلیں گے۔

واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب کے کچے میں آپریشن جاری ہے ، آپریشن کے دوران ابھی تک پولیس نے پچاس سے زائد ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مقابلوں میں 6 کے قریب ڈاکوؤں کو موت کے گھاٹ اتارا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button