تازہ ترینخبریںسیاسیات

عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی اطلاع ہے

معروف قانون دان بابر اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان کے خلاف گھناؤنے ایکشن پلان کی اطلاع ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابر اعوان نے ایک ٹوئٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف ان کی گرفتاری کا ایک گھناؤنا ایکشن پلان بنایا گیا ہے۔

انھوں نے لکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں پیشی کے بعد عمران خان کی غیر قانونی گرفتاری کا خدشہ ہے، چیف جسٹس سے درخواست ہے کہ صورت حال کا فوری نوٹس لیں۔

بابر اعوان کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں انارکی، نظام عدل کو بے توقیر کرنے، اور وفاق پر حملے کی سب سے بڑی سازش ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button