تازہ ترینخبریںپاکستان

پاکستان میں پیدا ہونے والے ہر بچے کے لیے تعلیم و صحت کی 1 فیصد سے بھی کم سہولیات

حال ہی میں ورلڈ بینک کی جانب سے جاری ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں پیدا ہونے والے بچے کو تعلیم و صحت کی سہولیات سے فائدہ اٹھانے کا امکان 1 فیصد سے بھی کم ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے پاکستان میں انسانی سرمائے کے بحران کے حوالے سے رپورٹ جاری کر دی، ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انسانی سرمائے کے شدید بحران کا سامنا ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان کو انسانی ترقی پر سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافے کی ضرورت ہے، تعلیم اور صحت کے مسائل پر قابو پانے کے لیے سرمایہ کاری میں اضافہ کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان وسطی آمدنی کے سطح تک پہنچ گیا ہے، پاکستان نے گزشتہ 2 دہائیوں میں غربت میں کمی لانے پر کارکردگی دکھائی، پاکستان میں پیدا ہونے والا بچہ مکمل تعلیم و صحت سے 0.41 فیصد استفادہ کر سکتا ہے۔

ورلڈ بینک کا کہنا ہے کہ پاکستان انسانی سرمائے کے حوالے سے جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے، انسانی سرمائے کے نتائج کے مطابق پاکستان افریقہ کے مقابلے میں بہتر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ انسانی سرمائے کے بحران کی وجہ خواتین لیبر فورس کی کمی ہے، ملک میں 2 کروڑ بچے پاکستان میں اسکول سے باہر ہیں۔

ورلڈ بینک کے مطابق پاکستان میں بچوں کو بڑے پیمانے پر غذائی قلت کا سامنا ہے، انسانی ترقی کے لیے پاکستان کو پائیدار اور طویل مدتی انسانی سرمایہ کاری کی ضرورت ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button