تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں وزیر اعظم شہباز شریف ملوث ہے

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے صدر پرویز الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ میرے ساتھ جو کچھ ہوا اس میں وزیر اعظم شہباز شریف ملوث ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے احاطے میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی نے کہا کہ جوکچھ ہو رہا ہے اس کا قصور وار نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی ہے، یہ شخص ہر برے کام کا چیمپئن بنا ہوا ہے۔

پرویز الٰہی نے کہا کہ افسوس گھر کے اندر آ کر وار کیا ہے اللہ ان سے پوچھے گا، ذاتیات اور بدلوں کا کیس ہم نے اللہ پر چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ محسن نقوی کی حکومت ختم ہوگئی ہے، اس نے بیان دیا کہ میں نے کہا کہ میرے حکم پر ہو رہا ہے، ہر چیز ہمارے پاس ہے ان کے پاس کچھ بھی نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن ہر صورت میں ہوگا جس میں پی ٹی آئی کلین سوئپ کرے گی، الیکشن میں شریفوں کا جو حشر ہوگا وہ سب دیکھیں گے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button