تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی ٹی آئی کا فوری اسمبلیاں تحلیل کرنے کا مطالبہ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے مخالفت کردی

پیپلز پارٹی اور جے یو آئی نے فوری اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کردی، پی ٹی آئی فوری اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کی تاریخ چاہتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی مذاکرات کا دوسرا دور آج پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا، ذرائع نے کہا کہ حکومتی مذاکراتی کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی۔

حکومتی کمیٹی نے مذاکرات کے پہلے دور سے متعلق اتحادیوں کو بھی آگاہ کر دیا، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کی فوری اسمبلیاں تحلیل کرنے کی مخالفت کردی، پی ٹی آئی فوری اسمبلیاں تحلیل کرکے الیکشن کی تاریخ چاہتی ہے۔

گذشتہ روز پارلیمنٹ ہاؤس میں حکومت اور پی ٹی آئی میں وفود کی سطح پر مذاکراتی سیشن ہوا تھا، ذرائع نے بتایا تھا کہ مذاکرات میں پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی تحلیل کرنے کی تاریخ دینے پر زور دیا ہے، جولائی کے بعد اسمبلی کی تحلیل پی ٹی آئی کو قبول نہیں ہوگی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جولائی تک قومی اسمبلی کی تحلیل چاہتے ہیں۔

بعد ازاں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم نےاپنا اور انہوں نےاپنانقطہ نظرپیش کردیا ہے، چاہتےہیں آئین کے مطابق حل نکل آئے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button