تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

عمران خان عدالت میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان زمان پارک سے عدالت پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوگئے ، عمران خان کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائرکی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان زمان پارک سے اسلام آباد روانہ ہوگئے، عمران خان آج آٹھ مختلف مقدمات میں اسلام آباد کی عدالت میں پیش ہوں گے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں کی بڑی تعداد عمران خان کے ساتھ موجود ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی طرف سے ضمانت کی درخواست دائر کی جائے گی اور درخواست کو آج ہی سماعت کیلئے مقرر کرنے کی استدعا کی جائے گی۔

اشتعال انگیز بیان پر عمران خان کے خلاف سات اپریل کو مقدمہ درج کیا گیا تھا، مقدمہ مجسٹریٹ منظور احمد کی مدعیت میں تھانہ رمنا میں درج کیا گیا تھا۔۔

جس میں لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی چھبیس اپریل تک حفاظتی ضمانت منظور کی تھی۔

دوسری جانب عمران خان کی اسلام آبادہائیکورٹ آمد سے قبل سیکورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کےاطراف تمام دکانیں مکمل طور پر بند ہیں۔

گذشتہ روز تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا تھا کی ‘کل میں ایک انتہائی عجیب ایف آئی آرمیں عدالت میں پیش ہوں گا، ایف آئی آرسےتصدیق ہوتی ہےکہ ہم واقعی جنگل کےقانون میں ہیں، طاقتوراورخودکوقانون سے بالاتر سمجھنے والوں نے غداری کامقدمہ کرایا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button