تازہ ترینخبریںسیاسیات

شہباز شریف، وزیرداخلہ، وزیر قانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ شہباز شریف، وزیرداخلہ ، وزیر قانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں، الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو، ہو کر رہے گا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر آصف زرداری کے بیان پر کہا کہ آصف زرداری بلاول کو وزیراعظم دیکھنا چاہتا ہے۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ اپریل میں غربت کےہاتھوں ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی میں41 لوگوں نے خودکشی کی۔

شریف خاندان پر تنقید کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ ساری شریف فیملی نے گھر کی چاردیواری کے اندر عید کی نمازادا کی، زرداری نے ناکامی کا سارا ملبہ شہباز شریف پر ڈال دیا خود نیک بن کر بیٹھ گیا۔

ایک اور ٹوئٹ میں انتخابات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ الیکشن پورا ہو یا پنجاب کا ہو، ہو کر رہے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول ساری دنیا سے 5 ڈالر امداد لایا نہ آئی ایم ایف سےمسئلہ حل کرایا، شہبازشریف،وزیرداخلہ ،وزیرقانون اورفضل الرحمان سامان باندھ لیں اور قوم یوم نجات کی تیاری کرے،عدلیہ کافیصلہ نہ مانا تو عمران خان کال دےگا۔

سابق وزیر نے مزید کہا کہ حکومت عدلیہ کودھمکیاں دینے کے بجائے آئین وقانون کااحترام کرے، ورنہ یہ آئین وقانون کےشکنجےمیں پہلےہی خودآچکےہیں، الیکشن میں جاناسیاسی خودکشی کرنےسےبہترہے، فضل الرحمان وہاں لےجاکرمارےگاجہاں کوئی نہیں بچائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button