تازہ ترینخبریںپاکستان

جو ظلم آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے، میں نے 70 سال میں ایسا نہیں دیکھا

معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ جو ظلم آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے، جیسے اوپر کوئی خدا نہیں ہے، میں نے 70 سال میں ایسا نہیں دیکھا۔

تفصیلات کے مطابق معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کے موجودہ صورتحال پر حکومت پر برس پڑے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ جو ظلم آج کل پاکستان میں ہو رہا ہے میں نے 70 سال میں نہیں دیکھا، یہ ایسے ظلم کر رہے ہیں جیسے اوپر کوئی خدا نہیں ہے۔

معروف مذہبی اسکالر کا کہنا تھا کہ چھوٹی چھوٹی باتوں پر غداری اوردہشت گردی کے مقدمات بن رہے ہیں، یہاں خاندانی جماعتیں ہیں جنہیں جمہوریت نہیں کہہ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے پاؤں چاٹ رہے ہیں اور اللے تللے بھی جاری ہے ، زندگی میں کبھی نہیں دیکھا کہ آٹےکیلئے لائنیں لگی ہوں۔

مولانا طارق جمیل کا کہنا تھا کہ جھوٹ، بددیانتی اور ناانصافی قوموں کو تباہ کرتی ہے، موجودہ سیٹ اپ جو کچھ کررہا ہے وہ فسطائیت کی بہت بڑی مثال ہے، رب کی پکڑ آتی ہے تو ان کو پکڑتا ہے جو ظالم ہیں۔

پی ڈی ایم پر تنقید کرتے ہوئے معروف مذہبی اسکالر نے مزید کہا کہ 14 جماعتیں ملکرحکومت چلائیں تاریخ میں ایسا کبھی نہیں ہوا، جمہوریت میں پارٹی کے اندرالیکشن ہوتے ہیں۔

موجودہ حکمرانوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہاں ایک میاں صاحبان کی جماعت ہے،ایک زرداری صاحب کی ایک چوہدری صاحبان کی ، بدقسمتی سےاس حد تک گرگئےہیں کہ قومی تقاضوں کو بھلادیاہے، جمہوریت کا شعور ہوتا تو چھوٹی چھوٹی باتوں پردہشت گردی،غداری کےمقدمے نہ بنتے۔

مولانا طارق جمیل نے کہا کہ ووٹوں پرجانی دشمنیاں بن جاتی ہیں، ملک جمہوریت کےقابل ہی نہیں، اللہ تعالیٰ ناراض ہوں تو بے وقت بارشیں ہوتی ہیں، نااہلوں کوحکومت ،پیسہ بخیلوں کےپاس جانابھی اللہ کی ناراضی کی نشانی ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button