تازہ ترینتحریکخبریںسیاسیات

اقتدار میں آنے کے بعد اداروں کو مضبوط کروں گا

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ میں اقتدار میں واپس آنے کے بعد اداروں کو مضبوط کروں گا۔

زمان پارک میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ کامیاب سسٹم وہ ہے جہاں ادارے مضبوط ہوتے ہیں، لوگوں کی غلط فہمی ہے کہ میں اقتدار میں آ کر پتا نہیں کیا کردوں گا، میں اداروں کو مضبوط کروں گا اور کسی سے بدلہ نہیں لوں گا، ہم نے بدلے نہیں لینے بلکہ انصاف اور قانون قائم کرنا ہے، ہماری جماعت اپنی ذات کے لیے سیاست نہیں کر رہی۔

عمران خان نے کہا کہ آئین کی حیثیت ختم ہونے کے بعد ملک میں قانون ختم ہو جاتا ہے، اس کا مطلب ہے کہ پاکستان بنانا ری پبلک بن گیا ہے، ہم اپنے ملک اور آئین کو بچانے کے لیے سڑکوں پر نکلیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے پاس سڑکوں پر نکلنے کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے، اگر باہر نہیں نکلیں گے تو ہم ان طاقتور لوگوں کے غلام بن جائیں گے، ایک سیاستدان رشوت لیتا ہے اور دوسرا جو قوم کے لیے آتا ہے اس کا رتبہ الگ ہوتا ہے، دونوں سیاستدانوں کے رتبے میں فرق ہوتا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اقتدار میں بیٹھے لوگوں کا کوئی نظریہ نہیں ہے، ان کا پیسہ باہر ممالک میں پڑا ہوا ہے، نواز شریف اور آصف علی زرداری دور میں 400 سے زائد ڈرون حملے ہوئے لیکن ان کے منہ سے کوئی الفاظ نہیں نکلے، مجھے بھارت میں لوگ زیادہ جانتے ہیں، بھارت نے کشمیر کی حیثیت کو ختم کیا اور ایک لاکھ سے زیادہ شہادتیں ہوئیں، اس کے باوجود یہ لوگ بھارت کو خوش کرنا چاہتے ہیں تاکہ امریکا خوش ہو جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button