تازہ ترینخبریںپاکستان

وزیر اطلاعات کی وزیراعظم کے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں پر وضاحت

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے وزیراعظم شہباز شریف کے اعتماد کا ووٹ لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ نہیں کیا۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ایوان سے اعتماد کے ووٹ کی مشاورت ہوئی نہ ہی اس کی ضرورت ہے، شہباز شریف 11 اپریل 2022 کو قائد ایوان کا ووٹ لے چکے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ من گھڑت افواہ حقیقت نہیں۔

 ذرائع  ابلاغ نے بتایا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ 27 اپریل کو اعتماد کا ووٹ حاصل کریں گے۔

وزیراعظم نے اس متعلق سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف و دیگر رہنماؤں سے مشاورت کر لی ہے۔ شہباز شریف نے اتحادی جماعتوں کے تمام ارکان قومی اسمبلی کو اسلام آباد میں موجودگی یقینی بنانے کی ہدایت دے دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button