تازہ ترینخبریںپاکستان

سوات میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے؛ 12 اہلکار شہید، 53 زخمی

سوات کے علاقے کبل میں سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دو زوردار دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 12 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی تھانے کے اندر دو دھماکے ہوئے جس کے بعد تھانے اور اطراف کی بجلی منقطع ہوگئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی۔

سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔ اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ اب تک 12 پولیس اہلکار شہید اور 53 کے قریب زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں لیڈی پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے تاہم یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ یہ دہشتگردی کی کارروائی ہے، دھماکے کے نتیجے میں تھانے میں زیرِ حراست 4 ملزمان بھی ہلاک ہوئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے تھانے میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا اور انہیں ہر ممکن طبی امداد دینے کی ہدایت جاری کر دی۔

وزیراعظم نے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ ان کا کہنا ہے کہ پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، سکیورٹی فورسز اور پولیس دہشتگردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گی۔

ادھر وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے سی ٹی ڈی تھانہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی حفاظت کے لیے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، دہشتگردی کے اس ناسور کو جلد جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ انہوں نے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button