Uncategorized

محمد رضوان سب سے زیادہ بیٹنگ اوسط رکھنے والے بیٹسمین

محمد رضوان نے سب سے زیادہ بیٹنگ اوسط رکھنے والے بیٹسمین کا اعزاز حاصل کرلیا.
پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے نمیبیا کے خلاف 50 گیندوں پر 79 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ایک اور اعزاز اپنے نام کیا.
ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں محمد رضوان اب سب سے زیادہ اوسط رکھنے والے بیٹسمین بن گئے ہیں۔ر ضوان نے اس میدان میں بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
2015میں کریئر شروع کرنے والے محمد رضوان نے اب تک 47 میچوں کی 36 اننگز میں بیٹنگ کی ہے۔ انہوں نے 1264 رنز بنا رکھے ہیں۔ اور ان کی بیٹنگ ایوریج 52.66 بنتی ہے۔
دوسرا نمبر بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا ہے جنہوں نے 92 میچوں کی 86 اننگز میں 3225 رنز بنائے ہیں۔ ان کی بیٹنگ ایوریج 52.01 ہے۔
تیسرا نمبر پاکستانی کپتان بابر اعطم کا ہے جن کی بیٹنگ ایوریج 48.04 ہے۔ بابر اعظم نے 65 میچوں کی 60 اننگز میں 2402 رنز بنا رکھے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی میں بہترین اوسط سے بیٹنگ کرنے والوں کی فہرست میں 12ویں نمبر پر سابق کپتان اور سابق ہیڈ کوچ مصباح الحق ہیں۔ ان کی بیٹنگ اوسط 37.52 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button