Uncategorized

بابراعظم ایک بار پھر بلےبازوں کے شہنشاہ بن گئے

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی میں دنیا کے نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کی ہے جس میں بابراعظم انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان سے آگے نکل گئے .
آئی سی سی کی بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم 834 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر ہیں اور انگلش بلے باز ڈیوڈ ملان 798 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں جب کہ آسٹریلیا کے ایرن فنچ کا 733 پوائنٹس کے ساتھ تیسرا نمبر ہے۔
بلے بازوں کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان 731 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور بھارتی کپتان کوہلی 714 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں۔
قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اس سے قبل بھی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں نمبر ون بلے باز رہ چکے ہیں۔ ان دنوں وہ جس طرح کھیل رہے ہیں اب لگتا ہے کہ وہ عرصہ دراز تک نمبر کی پوزیشن پر رہیں گے .

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button