تازہ ترینخبریںپاکستان

دو اسمبلیوں کے انتخابات، گورنر اسٹیٹ بینک اور سیکرٹری خزانہ طلب

پنجاب اور کےپی اسمبلیوں کے انتخابات کے معاملے پر گورنر اسٹیٹ بینک ، سیکرٹری خزانہ آج چیف جسٹس کے چیمبر میں پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کی بھی آج چیف جسٹس کے چیمبر میں پیشی ہوگی۔ اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے سیکنڈ سینیئر ترین افسران کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا بھی چیف جسٹس کے چیمبرمیں پیش ہوں گے تمام افسران کو انتخابات اور فنڈز سے متعلق ریکارڈ سمیت پیش ہونے کا کہا گیا ہے۔

تمام فریقین کو اپنی رپورٹس چیف جسٹس چیمبر میں پیش کرنےکا حکم دیا گیا ہے۔ تمام فریقین کو آج ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ طلب کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button