تازہ ترینخبریںسیاسیات

پی پی کی حکمت عملی، ن لیگ کو اہم پیغام پہنچا دیا گیا

پاکستان پیپلز پارٹی نے اتحادی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم پیغام پہنچا دیا ہے۔

پی پی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے وفاق میں اتحادی جماعت مسلم لیگ ن کو اپنی سیاسی حکمت عملی سے متعلق اہم پیغام پہنچا دیا ہے اور کہا ہے کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے بند نہیں کرنا چاہئیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کو پی پی کور کمیٹی کے فیصلے سے آگاہ کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مسائل کا حل مذاکرات سے ہونا چاہیے۔ اگر بغیر کسی شرط پر پی ٹی آئی مذاکرات کیلیے راضی ہو تو مذاکرات کرنے چاہئیں۔

ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کی مرکزی قیادت پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں بھی مذاکرات جاری رکھنے پر اپنا موقف دے گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی پی اور لیگی حکام میں گفتگو میں کہا گیا کہ اسمبلی توڑ کر مذاکرات کی باتیں کرنا بے وقوفانہ مطالبہ ہے جب کہ عدلیہ کی جانب سے بے جا سیاسی مداخلت پر مل کر جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ن لیگ کو آگاہ کیا ہے کہ سندھ اسمبلی میں عدلیہ کےغلط فیصلوں پر قرارداد لانے پر غور جاری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button