تازہ ترینتحریکخبریں

الیکشن پر مذاکرات قومی ضرورت ہے ، پی ٹی آئی اس کیلئے تیار ہے : شاہ محمود

تحریک انصاف الیکشن پر مذاکرات اور الیکشن کی تاریخ پر لچک دکھانے پر تیار ہوگئی۔ اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کہ الیکشن پر مذاکرات قومی ضرورت ہے اور  پی ٹی آئی اس کیلئے تیار ہے مگر حکومت کی نیت میں خلل ہے۔

دوسری جانب شیخ رشید نے کہا کہ ملک بھر میں ایک ساتھ الیکشن کیلئے کچھ دن آگے پیچھے کرنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔

البتہ ن لیگ کے رہنما سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان کی مرضی سے اب کچھ نہیں ہوگا، ن لیگ نے بیٹھ کر بات کرنے سے کبھی انکار نہیں کیا مگر عمران خان کے زمین پر اترنے تک کوئی بات نہیں ہوگی، بات چیت کا ماحول ن لیگ نے خراب نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button