تازہ ترینخبریںدنیا

پاکستان میں سیاسی کشیدگی، امریکی رکن کانگریس کا بیان سامنے آگیا

پاکستان میں موجودہ سیاسی کشیدگی پر امریکی کانگریس کی رکن لنڈا سانچز نے اپنے ردعمل کا اظہار کر دیا۔

لنڈا سانچز نے رہنما امریکی ڈیموکریٹک پارٹی آصف محمود کے ہمراہ اپنے بیان میں کہا کہ امریکا اور پاکستان میں دوطرفہ تعلقات بہت اہم ہیں اور انہی تعلقات کی بنیاد اسٹریٹیجک شراکت داری ہے۔

رکن کانگریس نے کہا کہ پاکستان میں سیاسی محاذ آرائی اور سیاسی کارکنان کے خلاف تشدد پر تشویش ہے، پاکستان میں جمہوری عمل و آئینی عمل کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بات چیت سے سیاسی مسائل کا حل نکالا جائے، قانون پر عمل درآمد، آزادی اظہار رائے اور انسانی حقوق کا تحفظ کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پرامن سیاسی اجتماع عوام کا حق ہے اور انہیں یہ حق دیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button