تازہ ترینجرم کہانیخبریں

گوادر کے قریب گاڑیوں سے 32 ارب کی منشیات پکڑ لی گئی

کوسٹ گارڈز نے کراچی میں گوادر کے قریب گاڑیوں سے 1650 کلو حشیش اور 69 کلو اعلیٰ کوالٹی کی آئس برآمد کرلی۔

ترجمان کے مطابق منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت تقریباً  32 ارب 67 کروڑ روپے ہے.

اس کارروائی سے متعلق کوسٹ گارڈز کے ترجمان کا بتانا ہے کہ دران کے قریب 2 مشکوک گاڑیوں کو رُکنے کا اشارہ کیا جس پر ملزمان نے رفتار تیز کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

ترجمان کے مطابق پیچھا کرنے پر ملزمان گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق خدشہ ہے کہ منشیات سمندر کے راستے بیرونِ ملک اسمگل ہونا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button