تازہ ترینخبریںپاکستان

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کے لیے ایک اور درخواست دائرکردی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کےلیے درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جارہی ہے، اس لیے عدلیہ کو سکینڈلائز کرنے والے کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

درخواست میں کہا گیا ہےکہ مریم نواز پارلیمانی جمہوریت کی بات کرتی ہیں، انہیں خیال رکھنا چاہیے، انہوں نے الفاظ کا چناؤ درست نہیں کیا۔مریم نوازکیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئےدرخواستوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ہائیکورٹ نے درخواستوں کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا۔جسٹس شجاعت علی خان نے مقامی وکیل کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا، اعظم نذیر تارڑ و دیگر کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے درخواستوں پر بھی فیصلہ محفوظ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button