تازہ ترینخبریںدنیا

قاری صداقت كا پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ کا دورہ

معروف قاری سید صداقت علی نے پاکستان انٹرنیشنل سکول جدہ، انگلش سیکشن کا دورہ کیا, سکول کے پرنسپل عدنان ناصر نے مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔

قاری صداقت نے طلباء سے خطاب کیا اور انہیں ’’پیغام پاکستان‘‘ اقدام کی اہمیت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ امن کے پیغام کو ہر طرف پھیلا کر امن کے سفیر بنیں۔ انہوں نے قرآن پاک کی آیات کی تلاوت بھی کی، جس نے سامعین پر وجد کی کیفیت طاری کر دی۔

پرنسپل عدنان ناصر نے اپنے خطاب میں قاری صداقت کا سکول کا دورہ کرنے اور طلباء کی بہترین راہنمائی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا اختتام اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا جس کے بعد تقسیم انعامات کی تقریب ہوئی۔ PISJES میں منعقدہ سالانہ قرآن مقابلے کے پوزیشن ہولڈرز میں تعریفی اسناد تقسیم کی گئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button