تازہ ترینخبریںپاکستان

ایم ڈی سوئی ناردرن نے عہدے سے ہٹانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا

منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) سوئی ناردرن گیس کمپنی علی جاوید حمدانی نے عہدے سے ہٹانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور میں عدالت عالیہ نے درخواست پر وفاقی حکومت سمیت فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ 

ہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت پر 7 مارچ کو فریقین سے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس مزمل اختر شبیر نے علی جاوید حمدانی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ دسمبر 2020 میں سوئی ناردرن گیس کمپنی کا ایم ڈی تعینات کیا گیا۔

قانون کے مطابق وفاقی کابینہ نے درخواست گزار کو 3 سال کیلئے ایم ڈی تعینات کیا۔ وفاقی کابینہ ہی درخواست گزار کو عہدے سے ہٹاسکتی ہے۔

درخواست کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹرز نے 18 فروری کو چھٹی کے دن اجلاس بلا کر درخواست گزار کو ہٹایا۔ بورڈ نے خلاف قانون درخواست گزار کو ایم ڈی کے اختیارات استعمال کرنے سے روکا۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ اسے عہدے سے ہٹانے کے فیصلے  کو کالعدم قرار دے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button