تازہ ترینتحریکخبریں

لواحقین کا حق ہے کہ گرفتار شدگان بارے بتایا جائے ، اعجاز چوہدری

 تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا اور لواحقین کا حق ہے کہ گرفتار شدگان کے بارے میں بتایا جائے۔

لاہور کے زمان پارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز چوہدری نے کہا کہ  دو اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ کا عرصہ گزر گیا، آئین کی پامالی سے ملک کو نقصان ہو گا۔

ضمنی الیکشن کیلئے سیکیورٹی، پیسے اور سب کچھ موجود ہے، دو صوبوں میں الیکشن کیلئے بہانے کر رہے ہیں۔

اعجاز چوہدری نے کہا کہ ہمارے رہنماؤں اور کارکنوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا کے کارکنوں کو اٹھایا جاتا رہا، قوم نے ان کے تمام ہتھکنڈے ناکارہ بنا دیے، ہمارا اصل مقصد حقیقی آزادی ہے، اسے لے کر رہیں گے۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ پوری قوم اعلیٰ عدلیہ کی طرف نظریں لگا کر بیٹھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button