تازہ ترینخبریںپاکستان

کراچی پولیس آفس ، آج سے فعال ہوجائے گا ، آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ کراچی پولیس آفس کو آج فعال کردیا جائے گا۔ شواہد اکٹھے کرنے کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا، کے پی او کے بیشتر سیکشن آج سے فعال ہوں گے۔

آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی پولیس آفس کی سیکیورٹی بڑھادی ہے۔

قبل ازیں کراچی میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی پولیس آفس میں ہونے والے حملے کی تفتیش کو جلد از جلد منطقی انجام تک پہنچایا جائے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button