تازہ ترینخبریںپاکستان

بس حادثہ، 12 افراد جاں بحق، کئی کی حالت تشویشناک

چکوال میں کلرکہار کے قریب باراتیوں کی بس کو حادثہ پیش آیا جس میں 12 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ کئی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ 

موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ بس کو کاٹ کر جاں بحق افراد اور زخمیوں کو نکالا جارہا ہے۔ حادثے کی شکار بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، بس میں باراتی سوار تھے۔

ادھر ڈپٹی کمشنر قرۃ العین کا کہنا ہے کہ مسافر بس حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 خواتین سمیت 12 ہوگئی ہے۔  بس سے اب تک 60 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے۔

ڈی سی کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ بس کو کاٹ کر زخمیوں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں،حادثہ بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ہے۔

ڈی سی چکوال نے کہا کہ زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلرکہار اور ٹی ایچ کیو اسپتال کلرکہار منتقل کیا جارہا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق بس دوسرے ٹریک سے آنے والی 3 گاڑیوں سے بھی ٹکرائی ہے،

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button