تازہ ترینخبریںپاکستان

آج پنجاب سے ڈاکو راج ختم ہوجائے گا، رانا ثناء

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے عوام مبارک باد کے مستحق ہیں کہ آج صوبے کے سب سے بڑے ڈاکو اور فرح گوگی پنکی راج ختم ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ اب مقابلہ الیکشن میں ہوگا ، میری رائے یہ ہے کہ نواز شریف اب پاکستان آکر پارٹی کی قیادت کریں۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان پنجاب اور خیبرپختون خوا دونوں اسمبلیاں توڑ دیں ، پنجاب حکومت کے بارہ تیرہ ارکان نے ہم سے رابطہ کیا تھا ، پانچ ارکان اپنے وعدے پر قائم رہے ، باقی سات کو پرویز الہٰی نے منا لیا۔

رانا ثناء اللّٰہ نے انکشاف کیا کہ پرویز الہٰی نے جمعرات کی صبح نو بجے ہمارے سینئر بندے کو فون کرکے کہا کہ کسی طرح عدم اعتماد کی تحریک لے آؤ، ہم نے انکار کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button