تازہ ترینتحریکخبریں

فواد چوہدری ، شرجیل میمن اور ناصر شاہ کیخلاف مقدمہ درج کرائیں گے

تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے شرجیل میمن اور ناصر شاہ کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا ہے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہارس ٹریڈنگ میں ملوث ہونے کی وجہ سے ان دونوں وزرا کے خلاف ریفرنس بھی دائر کیا جائے گا۔

فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت کا ایک ہی مقصد ہے کیسز معاف کرانا اور بڑی کابینہ رکھنا ، ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود آج اسلام آباد میں الیکشن نہیں کروایا گیا۔ یہ آئین پر کھلم کھلا حملہ ہے جو چیف الیکشن کمشنر اور رانا ثنا اللہ نے مل کر کیا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے پہلے بھی چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کیا ہوا ہے۔ ہم دوبارہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button