تازہ ترینخبریںدنیا

سعودی عرب ایران سے مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے ، ایرانی وزیر خارجہ

ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللہیان نے کہا ہے کہ سعودی عرب ایران کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے کہا کہ اُنہوں نے گزشتہ روز اُردن میں ایک کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر اپنے سعودی ہم منصب سے بات چیت کی ہے۔ ملاقات کے دوران شہزادہ فیصل نے اُنہیں یقین دلایا کہ سعوی عرب ایران سے بات چیت کو جاری رکھنے کیلئے تیار ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائیں اور نہ ہی اس بارے میں سعودی عرب کی جانب سے کوئی تبصرہ کیا گیا۔

واضح رہے کہ 2016 میں سعودی عرب کی جانب سے ایران کے ایک شیعہ رہنما کو پھانسی دینے کے بعد تہران میں مشتعل ہجوم نے سعودی سفارت خانے پر حملہ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک نے سفارتی تعلقات منقطع کرلیے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button