تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان 2023ء میں وزیراعظم بننے جارہے ہیں، اسد عمر کا دعویٰ

تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکرٹری اسد عمر نے دعوی کیا ہے کہ 2023 میں عام انتخابات ہونے اور عمران خان وزیر اعظم بننے جارہے ہیں۔

کوئٹہ کے ریلوے ہاکی گراؤنڈ میں شمولیتی جلسے سے خطاب میں اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں بھی حکومت تحریک انصاف بنائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ملک ترقی کر رہا تھا، جو چوروں کے لوٹے سے برداشت نہیں ہوا اور بین الاقوامی سازش کے ذریعے ہماری حکومت ختم کر کے بوٹ پالش کرنے والے چیری بلاسم کو ملک پر مسلط کیا گیا۔

اسد عمر نے کہا کہ بلوچستان میں تحریک انصاف کی محنت سب کو نظر آرہی ہے، ہمارے دور میں میں بلوچستان کی ترقی کے لیے 6 سو ارب کا ترقیاتی بجٹ دیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پر ہمارے کئی ساتھیوں نے اعتراض کیا لیکن وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بلوچستان کے لوگ پیچھے رہ گئے ہیں، ہم 6 سو ارب دیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button