تازہ ترینخبریںسپورٹس

شاہین ملتان ٹیسٹ بھی ہار گئے ، سیریز انگلینڈ کے نام

انگلینڈ نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 26 رنز سے ہرا کر سیریز اپنے نام کر لی۔

انگلینڈ کو تین میچز کی سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی۔انگلش ٹیم کی جانب سے دیے گئے 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم  328 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 94 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ امام الحق 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔عبد اللّٰہ شفیق اور محمد نواز نے 45، 45 رنز بنائے جبکہ محمد رضوان 30، ابرار احمد 17 اور فہیم اشرف 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

انگلینڈ کی طرف سے مارک ووڈ نے 4، جیمز اینڈرسن اور اولی روبنسن نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ جو روٹ اور جیک لیچ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے میچ میں 11 اور انگلینڈ کے مارک ووڈ نے میچ میں 6 وکٹیں حاصل کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button