تازہ ترینخبریںٹیکنالوجی

ٹوئٹر پوسٹ میں حروف کی حد 4 ہزار کیے جانے کا امکان

ٹوئٹر نے طویل تحریر پوسٹ کرنے کے خواہشمندوں کو اچھی خبر دی ہے کہ ایسا بہت جلد ممکن ہونے والا ہے۔

ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹ میں 280 حروف کی حد کو بڑھا کر 4 ہزار کرنے کا عندیہ ایک صارف کی ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے دیا۔

یہ فیچر متعارف کرایا جاتا ہے تو پھر آپ کو ایک ٹوئٹ 280 حروف میں مکمل کرنے کی فکر نہیں ہوگی۔

یاد رہے کہ پہلے ایک ٹوئٹ میں صرف 140 حروف استعمال ہوسکتے تھے، 2017 میں حروف کی تعداد 280 کی گئی تھی۔زیادہ بڑی تحریر کے لیے لوگوں کو ایک ہی تھریڈ میں کئی ٹوئٹس کرنا ہوتے ہیں۔

ٹوئٹر صارف کی جانب سے ایلون مسک سے پوچھا گیا تھا کہ کیا ٹوئٹس کے لیے حروف کی حد 4 ہزار کی جا رہی ہے یا نہیں ؟ جس کے جواب میں ایلون مسک نے ہاں کہا۔اس سے ہٹ کر انہوں نے کوئی وضاحت نہیں کی مگر ایلون مسک پہلے سے ہی ٹوئٹس کے لیے حروف کی حد میں اضافے کی بات کر چکے ہیں۔

27 نومبر کو ایک ٹوئٹ میں کہا گیا تھا کہ ٹوئٹر 2.0 کو الفاظ کی تعداد 280 سے بڑھا کر 420 کر دینی چاہیے۔اس ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے ایلون مسک کا کہنا تھا کہ یہ اچھا آئیڈیا ہے۔

حال ہی میں ایلون مسک نے تصدیق کی تھی کہ ٹوئٹر کے ایسے ڈیڑھ ارب اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کردیا جائے گا جن کو برسوں سے استعمال نہیں کیا گیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button