تازہ ترینخبریںسپورٹس

فٹبال ورلڈ کپ کا جنون ، آپریشن کے دوران مریض میچ دیکھتا رہا

 فٹبال ورلڈ کپ کے جنون کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ایک مریض نے آپریشن تھیٹر میں بھی میچ دیکھا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق پولینڈ کے ایک ہسپتال کی تصویر انٹرنیٹ پر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ آپریشن تھیٹر کے اندر مریض ٹی وی پر فٹبال ورلڈ کپ کا میچ دیکھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق آپریشن تھیٹر میں موجود ڈاکٹرز اپنے کام میں مصروف ہیں جبکہ مریض اس دوران میچ سے لطف اندوز ہو رہا ہے، مریض نے ویلز اور ایران کے درمیان ہونے والا میچ دیکھا جس دوران اس کی ریڑھ کی ہڈی میں اینستھیزیا دیا گیا تھا۔

ہسپتال کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ہمارے مریضوں کو واقعی یہ سروس ملتی ہے۔

اس کے علاوہ پولینڈ کے ایک دوسرے علاقے میں بھی اس طرح کی خاتون مداح سامنے آئیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق دانتوں کے آپریشن کے دوران مریض کے لیے فٹبال ورلڈ کا میچ دیکھنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button