تازہ ترینجرم کہانیخبریں

دوستی نہ کرنے پر نجی بینک میں کام کرنے والی لڑکی پر دوران ڈیوٹی شدید تشدد

نجی بینک میں نوجوان اور اس کے ساتھیوں نے دوستی نہ کرنے پر لڑکی کو دوران ڈیوٹی شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ، جہاں نجی بینک میں کام کرنے والی لڑکی پر دوران ڈیوٹی شدید تشدد کیا گیا

متاثرہ لڑکی نے بتایا کہ نوجوان اور اس کے ساتھیوں نے دوستی نہ کرنے پر تشدد کیا ہے۔

پولیس نے نوجوان اور اس کے ساتھیوں پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ بینک ملازمہ کے مطابق سہیل نامی لڑکا کافی عرصہ سے تنگ کررہا تھا۔

لڑکی نے بیان میں بتایا کہ ملزم ساتھیوں کی مدد سے مجھے بینک سے باہر لے گیا اور تشدد کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button