تازہ ترینخبریںسیاسیات

حلیم عادل کےگھر پر پولیس کا چھاپا

تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل کےگھر پر پولیس نے چھاپا مارا ہے ۔ اہلخانہ نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں نے گھر کے باہر رکھے گملے توڑ دیے۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ حلیم عادل گھر پر موجود نہیں تھے، چار سے پانچ موبائل میں پولیس افسران اور اہلکار گھر آئے۔

دوسری جانب ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ حلیم عادل کے گھر پر چھاپے کا علم نہیں، ان کا گھر عزیز بھٹی تھانے کی حدود میں ہے۔ایس ایس پی نے کہا کہ عزیز بھٹی تھانے کی نفری نے کوئی چھاپا نہیں مارا۔ پولیس کا کوئی یونٹ حلیم عادل کے گھر نہیں گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button