تازہ ترینتحریکخبریں

اعظم سواتی صرف سپریم کورٹ سے انصاف چاہتے ہیں ، شہزاد وسیم

سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم نے کہا ہے کہ سینیٹر اعظم سواتی صرف سپریم کورٹ سے اپنے کیس پر انصاف چاہتے ہیں۔

شہزاد وسیم نے کہا کہ تحریک انصاف اعظم سواتی کے معاملے پر سینیٹ سپیشل کمیٹی کو مسترد کر چکی ہے، سپیشل کمیٹی کے کنوینر کا بیان نا مناسب اور حقائق کے منافی ہے۔ اعظم سواتی کی جانب سے یکم نومبر کو تمام سینیٹرز کو تحریری نوٹ ارسال کیا گیا، سینیٹر اعظم سواتی نے سینیٹ کی سپیشل کمیٹی کو یکسر مسترد کردیا ہے۔

سینیٹر شہزاد وسیم نے کہا کہ پی ٹی آئی اور اپوزیشن اتحادی جماعتوں نے سپیشل کمیٹی کو مسترد کیا ہے، اپوزیشن سینیٹ کی سپیشل کمیٹی کی کسی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button