تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

حیدر آباد میں چائنیز ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی کوشش ناکام ، ملزم گرفتار

سندھ پولیس کے کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے عملے نے کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر سے کالعدم تنظیم کے ایک رکن کو گرفتار کیا ہے۔

ملزم پر کراچی کی طرز پر حیدر آباد میں بھی چائنیز ڈاکٹر کو ٹارگٹ کرنے کی سازش کا الزام ہے۔

سی ٹی ڈی کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق سی ٹی ڈی آپریشن 2 کے عملے نے گلستانِ جوہر میں کامران چورنگی کے قریب کارروائی کے دوران کالعدم دہشت گرد تنظیم ایس آر اے کے رکن محمد افضل لونڈ عرف عافی کو گرفتار کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button