تازہ ترینخبریںپاکستان

مرحوم خاتون رپورٹر صدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ نے مرحوم خاتون رپورٹرصدف نعیم کی بیٹی اور شوہر کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویزالہیٰ کی مرحوم خاتون رپورٹرصدف نعیم کے اہلخانہ سے ملاقات ہوئی۔

پرویزالہیٰ نے مرحومہ کے چچا، بیٹی اور بیٹے سےملاقات کی اور واقعے پر لواحقین سے افسوسناک، دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ نے مرحومہ صدف نعیم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر پرویزالہیٰ کا کہنا تھا کہ ہم آپ کی والدہ کو واپس تو نہیں لا سکتے لیکن آپ کی دیکھ بھال جاری رکھیں گے۔

وزیراعلیٰ نے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو 50لاکھ روپےکی مالی امدادکاچیک دیتے ہوئے مرحومہ کی بیٹی نمرہ نعیم کو سرکاری ملازمت دینے کا اعلان کردیا۔

پرویزالہیٰ نے مرحومہ کے شوہر کو بھی سرکاری محکمے میں فوٹوگرافر کی ملازمت دینے کا اعلان کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button