تازہ ترینخبریںپاکستان

پُر امن مارچ کو خونی مارچ کہنا : پی ٹی‌ آئی کا پیمرا کو خط

تحریک انصاف نے پُر امن مارچ کیخلاف نفرت انگیز اشتہاری مہم پر پیمرا سے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پرامن مارچ کیخلاف نفرت انگیز اشتہاری مہم پر تحریک انصاف نے پیمرا کوخط لکھ دیا۔

جس میں پی ٹی آئی نفرت انگیز اشتہاری مہم کا نوٹس لینے اور ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا کہ دستور پاکستان شہریوں کو آزادی اظہار ، انجمن سازی اور سیاسی اجتماعات کا حقوق دیتا ہے۔

خط میں کہنا تھا کہ تحریک انصاف ووٹوں کی شرح کےاعتبارسے بڑی جماعت ہے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی مارچ کررہے ہیں ، پرامن اور قانونی مارچ بےمثال عوامی پذیرائی کے ساتھ منزل کی جانب رواں دواں ہے۔

پی ٹی آئی نے کہا کہ وفاقی حکومت اور اتحادی جو ہمارے نظریاتی حریف ہی نہیں بلکہ میدان سیاست مسلسل شکست کے شکار ہیں ،وفاقی حکومت قومی خزانے سے  اشتہار چلا رہی ہے۔

خط کے مطابق خونی مارچ کےعنوان سے چلائے جانیوالے اشتہار کا مقصد عوام گمراہ کرنا ہے، دوسری جانب نفرت و کو ہوا دیکر وفاقی حکومت تصادم کی کیفیت پیدا کررہی ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ پیمرا آئین پاکستان کے تحت قائم کردہ ایک ادارہ ہے اور آئین و قانون کی بالادستی کے اہتمام کا پابند ہے، چیئرمین پیمراقومی خزانے سے چلنے والی غیر آئینی ،غیر قانونی اشتہار کا فوری نوٹس لیں اور اس اشتہار کی تیاری اور نشریات کی منظوری دینے والوں کیخلاف فوری کارروائی کی لائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button