تازہ ترینتحریکخبریں

گاڑی ٹھیک کروالی ، رانا ثناء آرہی ہوں تمہارا ’مکو ٹھپنے‘ کیلئے ، یاسمین راشد

تحریکِ انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ داخلہ رانا ثناءاللّٰہ کے پی ٹی آئی کے برے انجام سے متعلق بیان پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔

 لانگ مارچ کے دوران میڈیا کی جانب سے رانا ثناء سے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب پر ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیرِ داخلہ کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناء نے پی ٹی آئی کا ’مکو ٹھپنے‘ (برے انجام، قصہ تمام) سے متعلق بیان دیا ہے، اُس کو کہہ دو کہ میں نے گاڑی ٹھیک کروا لی ہے، میں آ رہی ہوں تمہارا مکو ٹھپنے کے لیے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا ثناء کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اداروں کے افسران کو ہدف پر لیا ہوا ہے لیکن اب فیصلہ ہوا ہے کہ جھوٹ کو اسی وقت دبانا چاہیے، سچ کو جھوٹ کے مقابلے میں پیچھے نہیں رہنا چاہیے اور سامنے آنا چاہیے، برے کو اس کے گھر تک چھوڑ کر آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پر چڑھائی کی نیت سے آنے والے جتھے کو ایسے انجام سے دوچار کریں گے آئندہ کوئی ایسا سوچے گا بھی نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button