تازہ ترینخبریںپاکستان

لانگ مارچ کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں لانگ مارچ کےسیکیورٹی انتظامات اور پولیس فورس کی تعیناتی کاتفصیلی جائزہ لیاگیا۔ پرویزالٰہی نے لانگ مارچ کےلئےفول پروف سیکیورٹی انتظامات کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لانگ مارچ روٹ پرامن عامہ برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کیےجائیں، وضع کردہ سیکیورٹی پلان پرمن وعن عملدرآمدیقینی بنایاجائے پولیس،انتظامیہ عوام کےجان و مال کےتحفظ کیلئےکوئی کسراٹھا نہ رکھے۔

پرویزالٰہی نے کہا کہ متعلقہ ادارے کوآرڈینیشن کے تحت امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنائیں ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے متبادل انتظامات کیے جائیں، ڈرون اورسی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے لانگ مارچ کی مسلسل نگرانی کی جائے۔

ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کے لئے کھانے کے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حساس علاقوں میں سیکیورٹی کومزیدسخت کیاجائے لانگ مارچ کےشرکاکوفول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی لانگ مارچ کیلئے جامع سیکیورٹی پلان تیار کیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button