تازہ ترینخبریںپاکستان

سی پی این ای خیبر پختونخوا کی سٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین کی سیکرٹری اطلاعات سے ملاقات

کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) خیبر پختونخوا کے سٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین پر مشتمل وفد نے سیکرٹری اطلاعات خیبر پختونخوا ارشد خان سے گذشتہ روز ان کے دفتر میں ملاقات کی ۔

ملاقات میں خیبر پختونخوا سے شائع ہونے والے اخبارات کو درپیش مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

سی پی این ای کے نائب صدر طاہر فاروق نے صوبائی محکموں کی طرف سالہا سال سے واجب الادا اشتہارات کے واجبات کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا۔

آپ نے کہا کہ ادائیگیاں نہ ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا میں اخبارات کے بند ہونے کا شدید خطرہ ہے۔وفد نے مطالبہ کیا کہ محکمہ اطلاعات سے جاری ہونے والے ڈسپلے اور کلاسیفائیڈ اشتہارات میں خیبر پختونخوا کے اخبارات کو ان کا جائز حصہ دیا جائے۔

وفد نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے اخبارات کے مسائل لامحدود جبکہ وسائل انتہائی محدود ہیں۔علاقائی اخبارات نے ہر سطح اور فورم پر صوبے کے مسائل کے حوالے سے آواز بلند کی ہے۔ سیکرٹری اطلاعات ارشد خان نے علاقائی اخبارات کی اہمیت اور ان کے مثبت کردار کو سراہا۔

سی پی این ای کے وفد اور پیش کئے گئے مطالبات کے فوری حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ بقایا جات کی ادائیگی ان کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلے میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور وزیراعلی خیبر پختونخوا کو بھی بریف کریں ۔

سیکرٹری اطلاعات نے وفد کو بتایا کہ انہوں نے ذاتی دلچسپی لے کر ڈسپلے اشتہارات کی بروقت ادائیگی کا نظام وضع کیا ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ جس طرح پنجاب اور بلوچستان میں ہر ماہ شائع ہونے والے اشتہارات کی اگلے ماہ ایک مقررہ تاریخ پر ادائیگی ہو جاتی ہے وہی نظام خیبر پختونخوا میں بھی ہونا چاہئے۔

وفد میں سٹینڈنگ کمیٹی کے اراکین سید احتزاز (میدان پشاور) ممتاز احمد صادق (آزادی سوات) فضل حق (ڈیلی ٹائمز) تنویر صدیقی (آج) اور رشید اقبال (چاند سوات) شامل تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button