تازہ ترینخبریںپاکستان

عمران لانگ مارچ کی دھمکی نہیں ، تاریخ دیں ، طلال چوہدری

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے کہا ہے کہ  لانگ مارچ کی تاریخ نہ دے کر عمران خان کیا ثابت کر رہے ہیں ، یہ کہ آپ بزدل ہیں، دھمکی نہ دیں، تاریخ دیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ عمران خان تسلیم کر لیں، الیکشن کا اعلان وہی حکومت کرے گی جس کو وہ 26 کلو میٹر کی حکومت کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے دل پر پتھر رکھ کر مشکل فیصلے کیے، مشکل فیصلوں کا سیاسی نقصان ہوا ہے، عام انتخابات سے قبل نواز شریف یہاں ہوں گے اور عام آدمی کو ریلیف ملے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کسی بیک چینل مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے، جو مذاکرات ہوں گے عوام کے سامنے ہوں گے، جو پارلیمنٹ میں ہو گا، مذاکرات اسی سے ہوں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارا کوئی بیک ڈور نہیں، تم صدرِ پاکستان کو مڈل مین کے طور پر استعمال کر رہے ہو، عمران خان دن میں بڑھکیں مارتے ہیں اور رات میں منتیں کرتے ہیں، ان کی مقبولیت پانی کا بلبلہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button