تازہ ترینخبریںپاکستان

سانحہ کار ساز کو 15 سال مکمل ، آصف زرداری کا خصوصی پیغام

سابق صدر آصف علی زرداری نے سانحہ کار ساز کے بہادر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سانحہ کار ساز کے 15 سال مکمل ہونے پر اپنے خصوصی پیغام میں آصف زرداری نے کہا کہ جیالوں نے بم دھماکوں سے بے خوف ہو کر اپنی عظیم بہن اور قائد کی حفاظت کی۔

انہوں نے کہا کہ آج محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور ان کے ہزاروں جیالوں کے خون سے جمہوریت قائم ہے، پیپلز پارٹی عہد کرتی ہے چاہے کچھ بھی ہو جائے جمہوریت پر آنچ آنے نہیں دے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی پی نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے مشن کی تکمیل کرتے ہوئے 1973 کے آئین کو اصل صورت میں بحال کیا، 18ویں آئینی ترمیم ملک کی سالمیت اور بقا کی ضمانت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی پی نے سوات میں دوبارہ قومی پرچم سر بلند کیا، صوبوں کو خودمختاری دی، گلگت بلتستان اور کے پی کے عوام کو شناخت دی، غریب اور مستحق خواتین کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے ریاست کے ثمرات میں حصہ دار بنایا، ہماری جدوجہد اس روشن صبح کے لیے ہے جب ہر نوجوان بر سر روزگار ہو گا ۔

آصف زرداری کا کہنا ہے کہ معاشی اور سماجی طور پر کمزور طبقات کو معاشی اور سماجی انصاف مہیا ہو گا، آج ملک کا پسماندہ علاقہ تھر کوئلے سے بجلی پیدا کر رہا ہے، تھر ملک کو روشن کرنے میں اپنا حصہ ڈال کر بتا رہا ہے یہ روشنی بھی محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا خواب تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button