تازہ ترینتحریکخبریں

عمران خان ، سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دینا چاہتے تھے ، ہاشم ڈوگر

سابق وزیر داخلہ پنجاب ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ عمران خان چاہتے تھے کہ عمر سرفراز چیمہ کو وزارت داخلہ دی جائے۔

ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان کا حکم سر آنکھوں پر، اس لیے انہوں نے پنجاب کی وزارت داخلہ چھوڑ دی ہے۔اگر خان حکم دیں گے تو وہ سیاست ہی چھوڑ دیں گے۔ ہاشم ڈوگر کا کہنا تھا کہ میں نے ذاتی وجوہات پر استعفیٰ دیا ہے اور ہمیشہ خان کا وفادار رہوں گا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل ہاشم ڈوگر نے اپنی وزارت سے استعفیٰ دیا تھا، انہوں نے اپنا استعفیٰ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو پیش کیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button