تازہ ترینتحریکخبریں

سیلاب میں میچ ہوسکتے ہیں تو الیکشن کیوں نہیں ؟ علی زیدی کا سوال

تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے کہا ہے کہ سیلاب کے دوران کراچی میں میچز ہو سکتے ہیں تو پھر الیکشن کیوں نہیں؟

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلاول نے آج الیکشن سے متعلق کہا ہم نہیں کرواسکتے، یہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

علی زیدی نے کہا کہ شہر میں کرائم بڑھ گئے ہیں، 15 سال سے یہ حکومت میں ہیں، پاکستان میں انگلینڈ کی ٹیم کے لیے پولیس تھی، مگر الیکشن کے لیے نہیں ہے۔ یہ لوگ شکست سے ڈرتے ہیں، عوام سے بھاگتے ہیں، ٹھپے اور دھوکے سے لاڑکانہ کا الیکشن جیتا گیا تھا۔

علی زیدی نے کہا کہ اگلی حکومت کے لیے شرط لگا سکتا ہوں کہ پیپلز پارٹی کی نہیں ہوگی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button