تازہ ترینخبریںدنیا

بھارتی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست اروناچل پردیش میں بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہونے سے 1 پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

بھارتی فوجی حکام نے بتایا ہے کہ بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر بھارتی ریاست اروناچل پردیش کے توانگ نامی علاقے میں گر کر تباہ ہوا جس میں 2 پائلٹس سوار تھے ۔ دونوں زخمی پائلٹس کو ہسپتال منتقل کیا گیا جن میں سے ایک زیادہ زخمی پائلٹ دورانِ علاج چل بسا۔

دوسرے زخمی پائلٹ کو طبی امداد دی جا رہی ہے، جبکہ حادثے کی وجہ فوری طور پر سامنے نہیں آ سکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button