تازہ ترینجرم کہانیخبریںپاکستان

صدر عارف علوی نے سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے سزائے موت پانیوالے 5 مجرموں کی رحم کی اپیلیں مسترد کردی گئیں۔

محمد شعبان، محمد عمران، محمد افضل، محمد اکبر اور محمد اصغر کے خلاف سفاکانہ جرائم کے الزامات ثابت ہوگئے تھے جس کے بعد ان کی رحم کی اپیلیں مسترد کی گئیں۔

ایوانِ صدر کے مطابق محمد شعبان کو 3 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ محمد عمران نے گھریلو جھگڑے کے بعد بیوی اور 2 بیٹیوں کو ٹوکے سے قتل کیا تھا۔

ایوانِ صدر کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ محمد افضل کو والدین اور 6 بہن بھائیوں کو قتل کرنے پر سزائے موت سنائی گئی تھی جبکہ محمد اکبر اور محمد اصغر نے 2 افراد کو معمولی جھگڑے پر قتل کیا تھا۔ایوانِ صدر کے مطابق صدرِ مملکت نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت ان اپیلوں کو مسترد کیا۔ صدر کسی بھی عدالت، ٹریبونل یا دیگر اتھارٹی کی دی گئی سزائیں معاف، معطل یا کم کرنے کا اختیار رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button