تازہ ترینخبریںدنیا

مہسا امینی کی ہلاکت : احتجاجی مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 83 ہو گئی

ایران میں 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف احتجاج تیسرے ہفتے میں داخل ہوگیا۔

تہران اور اصفہان سمیت مختلف شہروں میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں، جبکہ مشہد میں رات گئے مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں ہوئیں۔

انسانی حقوق کے گروپ کے مطابق مظاہروں میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایران جان بوجھ کر مظاہرین کے خلاف طاقت کا استعمال کر رہا ہے۔مذمتی بیانات سے بالاتر ہوکر کسی عالمی ایکشن کے بغیر زیادہ لوگوں کے مارے جانے کا خطرہ ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ ایرانی حکام نے ملک گیر احتجاج کو بے رحمی سے کچلنے کیلئے اپنی مشینری کو متحرک کردیا ہے۔

ایرانی پولیس کی زیر حراست مہسا امینی دل کا دورہ پڑنے سے 16 ستمبر کو انتقال کر گئی تھی، 22 سالہ مہسا امینی کو تہران میں سکارف نہ پہننے پر حراست میں لیا گیا تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button