تازہ ترینخبریںدنیا سے

شاہ سلمان نے محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کردیا

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان کو وزیراعظم مقرر کردیا۔ 

سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی رپورٹ کے مطابق خادم الحرمین الشرفین نے کابینہ میں تبدیلی کا فرمان جاری کردیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے شہزادہ محمد بن سلمان کو منسٹرز کونسل کا سربراہ (وزیراعظم) مقرر کیا۔

ایس پی اے کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے متعدد شاہی فرامین جاری کیے ہیں جس کے مطابق نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو وزیر دفاع مقرر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ولی عہد اور منسٹرز کونسل کے سربراہ ہوں گے۔

یہ فیصلہ سعودی آئین کی دفعہ 56 اور منسٹرز کونسل کے قانون میں مذکور متعلقہ احکام سے استثنائی طور پر کیا گیا ہے۔

شاہی فرمان کے مطابق طلال بن عبداللّٰہ بن ترکی العتیبی کو نائب وزیر دفاع مقرر کردیا گیا ہے۔

نئی کابینہ میں شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان کو سعودی عرب کا وزیر توانائی برقرار رکھا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔

Back to top button